نئی دہلی(این این آئی) عام آدمی پارٹی نے لشکر طیبہ کے نظم وضبط کو منظم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کارکن جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی نہیں ڈرتے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق حکمران جماعت کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی کے مقابلے میں پارلیمانی انتخابات لڑنے والے عام آدمی پارٹی کے امیدوارکماروشواس نے کہاکہ آرایس ایس جماعت کا ڈسپلن بہت اچھا ہے جیسے لشکر طیبہ کا ہے لیکن انہیں اپنے رویئے میں تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کسی کے خلاف نہیں ہیں لیکن تمام انتہاپسند جماعتوں نے عام آدمی پارٹی کے خلاف گٹھ جوڑکرلیاہے جس کا بھرپورجواب دیاجائیگا۔