لاہور ہائیکورٹ: الطاف حسین کی وڈیو لنک کے ذریعے میڈیا پر نشر تقرریں روکنے کیلئے درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا پر نشر ہونے والی تقاریرروکنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کے روبرو درخواست گزار تحریک انصاف لائرز فورم پنجاب کے صدر فیاض مہر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین برطانوی شہریت رکھنے کے باوجود پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔ الطاف کی میڈیا پر نشر ہونے والی تقاریر سے نقص امن کا خدشہ ہے لٰہذا عدالت الطاف حسین کی تقاریر کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...