اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے پی اے) وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملے پر وزارت خارجہ کو جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے جواب میں کہا ہے کہ الطاف حسین کو پہلے شناختی کارڈ برائے سمندر پار پاکستانی حاصل کرنا ہوگا۔ مراحل پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں نادرا کے دفتر میں پورے ہوں گے۔ کوائف کے اندراج کے علاوہ فنگر پرنٹس ضروریہوں گے۔ بائیو میٹرکس اور ڈیجیٹل تصویریں بھی بنوانا ہوں گی۔ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیلئے الطاف حسین کو ہر سہولت دی جائے گی۔ الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیلئے ہائی کمیشن جانا پڑے گا۔