کراچی (آئی این پی) صوبہ سندھ کے مختلف محکموں کے گریڈ 18کے 3 افسران کو جعلی بھرتیوں، مسلسل غیر حاضری اور خرد برد کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا۔ منگل کو چیف سیکرٹری سندھ سجاد فتیانہ کے مطابق گریڈ اٹھارہ کے مختلف محکموں کے تین افسران محکمہ صحت کے نور محمد، محکمہ زراعت کے محمد افضل بلوچ اور محکمہ تعلیم کے سید تاج محمد شاہ کو برطرف کر دیا گیا۔