ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک خاندان نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ٹیم کو دھکے مار کر نکال دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 393ج ب میں پولیو ٹیم کی خواتین ارکان تنزیلہ ،روبیہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے پر مامور تھیں جبکہ محکمہ مال کے اہلکار نواز اور خالدامین بھی انکے ساتھ تھے تاہم محمد جاوید اور عزیز فاطمہ وغیرہ نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔