روس یوکرائن میں مسلح علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کر رہا ہے: اوباما‘ الزامات بے بنیاد ہیں: پیوٹن

نیویارک (آن لائن) امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے  روسی ہم منصب سے ٹیلفو نک گفتگو کی جس میں  یوکرائن  میں روس  نواز علیحدگی  پسندوں سمیت دیگر امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر امریکی صدر  نے  یوکرائن میں تمام بے قاعدہ فورسز کو ہتھیار ڈال دینے  پر زور دیا۔  وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ٹیلی فونک رابطہ روس کی درخواست پر ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے  بیان کے مطابق اوباما نے الزام عائد کیا کہ ماسکو حکومت روس نواز مسلح علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کر رہی ہے جو یوکرائن کی حکومت کے لیے خطرہ ہے۔ ماسکو حکومت کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر اوباما کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا کہ روس یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں مداخلت کر رہا ہے۔اوباما نے پیوٹن کو بتایا کہ یوکرائن میں موجود تمام بے قاعدہ فورسز کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...