افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،دوبچے اورایک خاتون جاں بحق

 کابل(این این آئی)امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں دوبچے اورایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،حملے کے نتیجے میں مکان مکمل طورپر تباہ ہوگیا،ادھر افغان حکام اورنیٹونے واقعہ کوغلطی قراردیتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کردیں،ادھرافغان فورسزکے ملک بھر میں جاری آپریشن کے دوران14طالبان شہید اور11زخمی ہوگئے، آپریشن کے وران 19طالبان کو حراست میں بھی لیاگیا،خوست  میں واقعہ پیش آیاجہاں جاسوس طیارے نے  ایک مکان پر میزائل داغے۔ادھرصدر حامد کرزئی نے مذمت کرتے ہوئے کہا امریکہ کی سفاکانہ کارروائی دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن