مکرمی! جماعت کا ایک نیا منشور شائع کیا جائے جس میں سرفہرست طریقہ انتخاب کی تبدیلی اور سود کے خاتمے کے مطالبات ہوں۔ ان مطالبات کو حکمرانوں سے منوانے کے لئے اخبارات اور ٹیلی ویژن کا بھرپور استعمال کیا جائے اور قوم سے اپیل کی جائے کہ وہ جماعت کی اس پرامن انقلابی جدوجہد کا بھرپور ساتھ دے۔ قوم کے اہل قلم کو دعوت دی جائے کہ اخبارات اور ٹیلی ویژن میں طریقہ انتخابات کی تبدیلی اور سود کے خاتمے کی جنگ لڑیں۔ دینی جماعتوں سے بھی امید ہے کہ وہ بھی جماعت کا ساتھ دیں گی۔ مرحوم مولانا سید ابوالاعلی مودودی بھی اپنی نفاذ اسلام کی جدوجہد میں عوام سے بھرپور مدد لیتے تھے۔ جماعت اسلامی بھی ان کی پیروی میں ایسا ہی کرے۔ (ظفرعمرخاں فانی....لاہور)