لاہور (خصوصی نامہ نگار) گلگت بلتستان کے عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اسد عباس کی قیادت میں مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں یوتھ آف گلگت بلتستان کے رہنمائوں ابراہیم اسدی اور انجینئر شبیر اخونزادہ نے بھی شرکت کی۔