’’ خادمہ کا سر قلم ‘‘ انڈونیشیا میں سعودی سفیر کی طلبی ، شدید احتجاج

Apr 16, 2015

جکارتہ ( اے ایف پی ) خادمہ سیتی زینب کو پھانسی کے معاملے پر انڈونیشیا نے سعودی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ انڈونیشی حکام نے شکایت کی ہے اس سلسلے میں ملزمہ زینب کے خاندان اور ہمارے قونصل خانے کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی ۔ یاد رہے زینب کا اپنی مالکن کو قتل کرنے کے الزام میں گزشتہ روز سر قلم کر دیا گیا تھا ۔ انڈونیشیا کے صدر جو کو ودودونے سعودی فرمانروا کے نام خط میں زینب کو متاثرہ خاندان سے معافی دلوانے کی اپیل کی تھی ۔ سعودی سفیر نے کہا میری طلبی حیران کن ہے۔

مزیدخبریں