اسلام آباد(پ ر) 3Gاور 4Gٹیکنالوجی کی حا مل واحد موبائل فون کمپنی زونگ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت یونیورسٹی کے اساتذہ،ملازمین اور طلباء و طالبات زونگ کی جدید ترین پروڈکٹس اور سروسز آسان اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔اس معاہدے کے تحت یونیورسٹی کے تقریباً 13 لاکھ طلباء و طالبات،70,000 اساتذہ اور 2,400 ملازمین نہ صرف آسان اقساط پر جدید ترین اور4G ٹیکنالوجی کے حامل موبائل ہینڈ سیٹ حاصل کر سکیں گے۔