”پولیس قاتلوں کے ساتھ مل گئی“ ورثاءکا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)قتل کے ملزمان سے ساز باز کرنے پر مقتول کے ورثاءنے لاہور پریس کلب کے باہر پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔8 اپریل کو کوٹ لکھپت کے علاقے میں شہری رمضان کو قتل کر دیا گیا۔ رمضان کے والد غوہر نے کوٹ لکھپت تھانے میں ملزمان اصغر بھٹی، اسلم، حاجی رانا اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ مظاہرین کی قیادت کرنے والے گوہر نے بتایا کہ پولیس نے اصغر بھٹی کو گرفتار کیا اور مک مکا کر کے چھوڑ دیا۔

ای پیپر دی نیشن