اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ میں اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم کے خلاف 35 سے زائد درخواستوں کی سماعت آج (جمعرات کو) ہو گی چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں فل کورٹ ان درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ عدالت عظمیٰ نے ان درخواستوں کی سماعت کے لئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔