کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں ملزم فرحان شبیر کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ مشرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ ملزم فرحان شبیر کو پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمے میں گواہ نے شناخت کر لیا۔ ملزم فرحان شبیر کو نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا ت ھا۔ ملزم پر 2009ء میں پولیس کانسٹیبل طارق کے قتل کا الزام ہے۔ سانحہ 12 مئی کے ملزم نعیم عرف گڈو کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نعیم عرف گڈو کو 2 گواہوں نے عدالت میں شناخت کر لیا۔ گواہ نے کہا کہ ملزم ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج ہے۔ ملزم نے 12 مئی کو فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا تھا۔