لاہور (خصوصی رپورٹر) نابینا افراد کا مذاکرات کے باوجود اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ درجنوں نابینا افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ بدھ کے روز لاہور پریس کلب کے باہر اکٹھا ہو گئے اور سڑک پر دھرنا دے دیا۔ متعدد نابینا مظاہرین نے زبردستی ٹریفک بند کرا دی اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے رہے۔ شدید گرمی کے باعث نابینا مظاہرین میں سے بہت سوں کی حالت غیر ہو گئی۔ نابینا افراد سرکاری ملازمتوں کے کوٹے میں اضافے کے مطالبے پر سراپا احتجاج ہیں۔ حکومتی ذمہ داران روزانہ ان کے مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہیں تاہم نابینا افراد کی تسلی نہیں ہو رہی اور وہ اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں، کئی گھنٹے کے احتجاج کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
مذاکرات کے باوجود نابینا افراد کا احتجاج جاری، پریس کلب کے باہر دھرنا
Apr 16, 2015