خان پور میں پولیو کے 2نئے کیس سامنے آ گئے، محکمہ صحت چھپانے کیلئے متحرک

Apr 16, 2015

خان پور (نمائندہ نوائے وقت) خان پور کے نواحی علاقہ جیٹھہ بھٹہ کے چک نمبر1پی میں پولیو کے 2نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کیسوں کو چھپانے کے لیے متحرک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق چک نمبر 1پی کے رہائشی محمد شاہد کی بیٹی 4سالہ خدیجہ فاطمہ اور اسی علاقہ کی رہائشی 9سالہ فاطمہ رمضان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 4سالہ خدیجہ فاطمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کے باوجود محکمہ صحت کے حکام صرف سیمپل ٹیسٹ پر ہی عرصہ سے اکتفا کئے ہوئے ہیں والدین کو رپورٹ نہیں دے رہے۔

مزیدخبریں