گوجرانوالہ: بیوی اور بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنیوالے مجرم کو 2 بار سزائے موت

گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی) گھریلو تنازعہ پر چھریوں کے وار کر کے بیوی اور بیٹی کے قتل میں ملوث مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے دوہر ے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم اصغر کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق مجرم اصغر نے گھریلو تنازعہ پر چھریوں کے وار کر کے اپنی بیوی نادرہ اور بیٹی نشاء کو قتل کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...