اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمشن نے مسلم لیگ (ن) کی کرن عمران ڈار کو خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔بدھ کے روز الیکشن کمشن نے ایم این اے عائشہ رضا فاروق کی نشست خالی ہونے پر مسلم لیگ (ن) کی کرن عمران ڈار کو ایم این اے منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔