اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک اعلیٰ شخصیت کو ائرپورٹ پر آسٹریلیا جانے سے روک دیا گیا۔ اس شخصیت نے ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا ہے۔ ائرپورٹ کے ذمہ دار اس اعلیٰ شخصیت کا نام صیغہ راز میں رکھ رہے ہیں۔