سرائے عالمگیر کے گائوں ڈھوک میں 2 پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے فنڈز اور اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ

Apr 16, 2015

لاہور (اے پی پی) سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں سرڈھوک کے رہائشیوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گائوں میں موجود 2 پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا جائے، دونوں سکولوں میں مزید 3-3 اساتذہ تعینات کئے جائیں اور گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے فنڈز بھی مہیا کئے جائیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گائوں میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 1957ء میں قائم ہوا جو ابھی تک پرائمری ہی ہے اور پچھلے کئی سالوں سے اس کی کارکردگی صفر رہی ہے۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی کارکردگی بھی اس سے کچھ مختلف نہیں۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں صرف ایک استاد تعینات ہے اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کا بھی یہی حال ہے۔گائوں سرڈھوک 500گھروں اور 4 ہزار کی آبادی پر مشتمل ہے۔ دونوں سکولوں کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے اکثریتی آبادی ان پڑھ ہے۔

مزیدخبریں