نیپرا نے نندی پور پاور منصوبے کے ٹیرف کی منظوری دیدی، فی یونٹ 11.30 روپے مقرر

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نندی پور پاور منصوبے کے ٹیرف کی منظوری دیدی، فی یونٹ ٹیرف 11 روپے 30 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ مجموعی لاگت بھی 45 ارب 30 کروڑ کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے 425 میگاواٹ نندی پور پاور منصوبے کی مجموعی لاگت 69 ارب روپے کی بجائے 45 ارب 30 کروڑ روپے منظور کی ہے جبکہ ڈاکیومنٹری اور وزیراعظم کی تشہیر کی مد میں 8 کروڑ روپے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ نیپرا نے 3 سال تاخیر کی لاگت صارفین پر ڈالنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...