سعودی عرب پہنچنے والے گیارہ پاکستانی وطن واپس پہنچ گئےجبکہ یمن میں تازہ فضائی حملے جاری

یمن میں محصور  مسافروں کو جدہ سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 732 کے ذریعے وطن واپس لایا گیا۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کا ان کے عزیز و اقارب نے استقبال کیا.کراچی ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہا کہ ہم حکومت اور میڈیا کے شکرگزار ہیں جنھوں نے وطن واپس لانے میں ہماری مدد کی۔  یمن میں اب حالات رہنے کے قابل نہیں اورجتنے پاکستانی وہاں پھنسے ہوئے ہیں انھیں بھی جلد ازجلد وطن واپس لایا جائے، یمن سے واپس آنے والے شہریوں نے مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کیا

 یمن میں تازہ فضائی حملے جاری

واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیرنے کہا ہے کہ ہمارے پاس یمن کے  دفاع کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا،جہاں ایک آئینی حکومت کو طاقت کے زور پر ہٹایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باغی بزور طاقت یمن پر قبضے کی کوشش ترک کردیں، کیونکہ وہ ناکام رہیں گے، دوسری  جانب عرب اتحادی فضائیہ  کی جانب سےعدن میں حملے جاری ہیں، باغیوں اور صدر ہادی منصور کی حامی افواج کے  درمیان مابین شدید لڑائی  بھی جاری ہے۔ عدن میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ گوداموں اور اسٹورز پر حملے کئے گئے ہیں، جس کے بعد شہر میں ایندھن اور کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور لوگوں کو خوراک اور ایندھن  کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ اس سے قبل رات کو کارروائی کرتے ہوئے باغیوں نے سات افراد کو ہلاک کر دیا

ای پیپر دی نیشن