جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ تھے: پرویز الہی

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی نے کہا کہ سابق چییف جسٹس  افتخارمحمدچوہدری کو آر اوز سے خطاب کرنے کا اختیار نہیں تھا لیکن پھر بھی وہ آر اوز سے خطاب کر کے ہدایات جاری کرتے رہے،، انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری تحریک انصاف کے استعفوں پر بات کرنے کے بجائے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے قوم کو جواب دیں،، انہوں نے جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے کو دھاندلی کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھاندلی سے متعلق تمام شواہد جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کرینگے  یمن کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سعودی عرب کی عملا مدد کرنی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ عرب امارات کے وزیرنے بیان پاکستان پر مان کی وجہ سے دیا لیکن حکومت کا ردعمل درست نہ تھا ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار  کو اختیار نہیں تھاکہ خارجہ امور سے متعلق یو اے ای کے وزیرکےبیان   پر ردعمل دیتے، پرویز الہیٰ نے دو  مشیر ان خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈیڑھ وزیر خارجہ قرار دیا،، اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ جہاں گندم کی فصل کو بارشوں کے باعث نقصان ہوا ہے وہاں حکومت پنجاب کسانوں کے لیے امداد کا اعلان کرے

ای پیپر دی نیشن