ببوبرال کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا فن مداحوں کو محظوظ کررہاہے

ایوب اختر المعروف ببو برال گجرانوالہ کے قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، ببو برال نے 1982میں گجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ کے بعد لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔ببو برال ابتدا ء میں ون مین شو کیا کرتے تھے، تاہم انہیں اسٹیج ڈرامے ’’شرطیہ مٹھے ‘‘سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئیتین عشروں پر محیط فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ اسٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایتکاری بھی کی۔ببوبرال مزاحیہ فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقی و گائیکی سے بھی گہری دلچسپی رکھتے تھےببو برال  نے جتنا بھی کام کیا اس کو بہت پسند کیا گیا اور اسی وجہ سے آ ج بھی سٹیج کی دنیا میں ان کا نام قائم ہے،،ببو برال اسٹیج ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔سٹیج کے  منفرداور ہر دلعزیز   اداکار ببو برال گردوں کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد 16 اپریل 2011 کو انتقال کر گئے

ای پیپر دی نیشن