آئی پی ایل میچوں کی منتقلی‘بھارتی بورڈ اور عدالت میں ٹھن گئی

Apr 16, 2016

دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ اور عدالت کے درمیان ٹھن گئی ‘بی سی سی آئی نے تاحال لودھاکمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں کیا ہے جس کے بعد عدالت نے مہاراشٹر سے میچوں کی بھی منتقلی کا حکم دیدیاتھا ‘ خشک سالی کا شکار بھارتی ریاست مہاراشٹر سے انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں کی منتقلی عدالتی حکم کے بعد غیر ملکی کھلاڑی بھی پریشانی کاشکار ہوگئے ‘انتظامیہ کیلئے معاملہ در د سر بن گیا۔کنگز الیون پنجاب کے کپتان ڈیوڈ ملر نے کہا کہ میچز کی منتقلی کے معاملہ نے بہت پریشان کردیا ہے ۔ ان کی ٹیم اپنے گھر چلی جائے گی اور جب مسئلہ حل ہوجائے گا تو میدان میں آئے گی ۔ہمار ا ہوم گرائونڈ کون سا ہوگا کوئی علم نہیں ‘عدالتی معاملہ ہے اس لئے کچھ بول نہیں سکتے ۔پہلے ہمارے چار کھلاڑی بیمار ہوگئے ہیں اب نیا مسئلہ شروع ہوگیا ہے۔سابق کپتان سنیل گواسکر اور راہول ڈریوڈ بھی میچوں کی منتقلی پر پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو ٹارگٹ بنانا آسان بن گیا ہے ۔کھیل کو متنازعہ بنایاجارہا ہے ۔خشک سالی ایک مسئلہ ہے ‘اگر حل نہیں ہوسکتا تو کرکٹ کھیلنی بند کر دینی چاہیے۔کسانوں کے مسائل کو کرکٹ سے منسلک نہ کیا جائے ۔اس طرح کو باغبانی اور تیراکی کو ختم کردیا جائے ۔کرکٹ میچز روکے جارہے ہیں تو دوسری سر گرمیاں نظر کیوںنہیں آتی ہیں ۔سیاست کی جارہی ہے اور نہ انصاف نہیں ہے۔وفاق کو مسائل کرنے چاہیے۔ کیاکچھ میچز روک کر خشک سالی کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟

مزیدخبریں