ملتان (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام 52 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں خواتین کے سنگلز سیمی فائنلز میں آرمی کی راحیلہ کاشف نے واپڈا کی عائشہ شرجیل کو 4-3 سے اور آرمی کی شبنم بلال نے سندھ کی عالیہ محسن کو 4-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مردوں کے ڈبلز سیمی فائنلز میں واپڈا کے رمیز اور رحیم نے بلال اور عاصم کو 3-2 سے اور واپڈا کے فریال اور حافظ ذیشان نے سلمان ورک اور اویس کو 3-1 سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنلز میں واپڈا کے عاصم قریشی نے عمر ذکا کو 4-0 آرمی کے فیضان ظہور نے بلال یٰسین کو 4-1 سے اور واپڈا کے فریال منہاس نے سندھ کے محسن سرور کو 4-2 سے ہرا دیا ہے۔