لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) ایشین سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز آج سے دوحہ، قطر میں ہو رہا ہے جس میں چار پاکستانی کیوئسٹس محمدآصف، محمدسجاد، محمدبلال اور سہیل شہزاد ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دفاعی چیمپئن پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر پروفیشنل مصروفیات کے باعث ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہے اور ان کی جگہ بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کو ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا ہے۔8 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں میزبان قطر سمیت 11 ممالک کے کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔