کابل(سپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کو پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر بننے کی آفر دینے کی پیشکش سے لاعلم نکلا۔ افغان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق انضمام الحق اس وقت بھی افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں اور انہیں 12ہزار ڈالر ماہانہ معاوضہ دیا جا رہا ہے، ابھی انضمام الحق سے معاہدہ ختم نہیں ہوا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ انضمام الحق کوچنگ جاری رکھیں اس حوالے سے ان سے بات کی جائے گی اور معاملات کو حل کیاجائے گا۔