انضمام الحق کو چیف سلیکٹر اور کوچ بنائے جانے کا امکان، سلیکشن کمیٹی کے لئے رابطے شروع

Apr 16, 2016

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ بنانے کیلئے سابق کپتان انضمام الحق سے رابطہ کرلیاہے اورفیصلے کیلئے اْنہیں وقت دیدیا جبکہ ذرائع کادعویٰ ہے کہ پی سی بی نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ حکام نے انضمام الحق کوسوچنے کیلئے وقت دیدیا۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق دورہ انگلینڈ کے دوران چیف سلیکٹر اور کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ افغان بورڈ ان کو بارہ ہزار ڈالر ماہانہ ادا کررہا ہے ۔ انضمام نے مکمل اختیار مانگے ہیں۔ بورڈ نے مطالبات منظور کرتے ہوئے مکمل اختیار دینے کا یقین دلایا ہے ۔ اعلان ایک دو روز میں کردیا جائیگا ۔ سابق کپتان محمد یوسف نے بتایا کہ انضمام الحق کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ پی سی بی نے راشد لطیف سے بھی رابطہ کیا تھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر کو بھی سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے ۔ ۔ذرائع کے مطابق بازید خان اور محمد وسیم سلیکٹر بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں بازید خان نے سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ کی تقرری کا معاملہ اگلے ہفتے میں طے کیا جائے گا تاہم اس سلسلہ میں چیئرمین نے سابق کپتان کی رائے حاصل کر لی ہے جس پر بورڈ کے دیگر ارکان کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ شہریار خان نے انضمام الحق کو سلیکشن کمیٹی سمیت عبوری کوچ کی ذمہ داری بھی نبھانے کی آفر کی ہے۔

مزیدخبریں