قندوز : حملہ پسپا کر دیا: افغان حکام،12 چوکیوں پر قبضہ کر لیا: طالبان، ننگرہار ڈرون حملہ:40 داعش جنجگو ہلاک

Apr 16, 2016

کابل / قندوز(اے ایف پی+ایجنسیاں) افغان حکام نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے طالبان جنگجوئوں کو قندوز سے پسپا کر دیا ہے۔ مغربی صوبہ فرح میں جھڑپوں کے دوران 30جنگجو ہلاک اور 20زخمی ہو گئے ،عسکریت پسندوں نے پولیس کی کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ قندوز کے کچھ علاقوں پر طالبان نے حملے کئے اور12چوکیوں پر قبضہ کر لیا، دریں اثناء ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 40جنگجو مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ۔بتایا گیا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر غیر ملکی تھے۔ مشرقی افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے جنگجوئوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تنظیم میں طالبان سے منحرف ہونے والے شامل ہو رہے ہیں۔ ادھر افغانستان میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل چار لس کلیو لینڈ کا کہنا ہے کہ بظاہر داعش افغانستان میں اپنی گرفتار کھو رہی ہے۔ پینٹا گون میں صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہم نے افغانستان میں داعش کی موجودگی کو قابل ذکر حد تک کم کیا ہے۔

مزیدخبریں