لاہور (نامہ نگار+سٹاف رپورٹر) تھانہ داتا دربار رائل پارک اور تھانہ شادباغ کے علاقہ میں 3افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مکمل ہونے پر ہی حقائق معلوم ہو سکے گے متوفی افراد میں سے 1کی شناخت منیر کے نام سے ہو گئی اور لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ دوسرے کی شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ رائل پارک سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے قلعہ گجر سنگھ کے علاقے رائل پارک میں فٹ پاتھ پر لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔