ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں، ڈی جی جنگلی حیات و پارکس

Apr 16, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے رواں مالی سال کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لئے صوبہ بھر کے ریجنل ہیڈز کو اخراجات و ادائیگیوں کا پلان تیار کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو چیک کیا جا سکے-انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے ۔

مزیدخبریں