مطاف تک رسائی کے لیے مسجد حرام میں 17 سبز دروازے تیار

ریاض (اے پی پی) حجاج ومعتمرین کی آسانی کی خاطر ان کی مطاف تک براہ راست رسائی یقینی بنانے کے لیے 17 دروازے تیار کیے گئے ہیں۔ مطاف کے ہرداخلی دروازے کی پہچان اس کے بالائی حصے کا سبز رنگ ہے جس سے وہ دورازے دور سے پہچانے جاتے ہیں۔ مسجد حرام کے عمومی امور کے سیکرٹری مشہور المنعمی نے اخبار’’مکہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد حرام سے مطاف کے صحن تک زائرین کی فوری رسائی کو یقینی بنانے کے لیے 17 سبز دروازے تیار کیے گئے ہیں۔ حج اور ماہ صیام میں ہونے والے عمرہ سیزن کے دوران مزید دروازے بھی تیار کیے جائیں گے تاکہ زائرین کو مطاف تک پہنچنے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...