ہیٹ سٹروک ہلاکتیں کیس: سندھ ہائی کورٹ نے درخواستیں نمٹا دیں، رپورٹ طلب

کراچی (آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے ہیٹ سٹروک سے ہونیوالی اموات سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے حکومت سندھ کو صوبے بھر میں اقدامات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے کر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی اموات سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کمشنر کراچی کی رپورٹ پر درخواست گذاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ، تاہم یہ صرف کراچی کی رپورٹ ہے اور کراچی کی حد تک اقدامات پر درخواست گذاروں کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جس پر بنچ نے صوبائی حکومت کو اسی نوعیت کے اقدامات صوبے بھر میں کرنے کا حکم دے دیا۔ بنچ نے حکم دیا کہ آئندہ آنے والے موسم گرما کی ابھی سے پیش بندی کی جائے اور سندھ حکومت اپنے اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے اور تمام اضلاع میں ہیٹ سٹروک سے بچاؤکے اقدامات سے آگاہ کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...