نوشکی: افغانستان سے آنے والا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا: سرفراز بگٹی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما میر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر نوشکی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد افغانستان سے آنے والا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ افغان حکومت بلوچستان میں ’را‘ کے ساتھ ملکر مداخلت بند کریں ورنہ نقصان ان کا بھی ہو سکتا ہے۔پاکستانی حساس اداروں اور ایف سی نے افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیوںکا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایف سی کی مددگار سینٹر میں صوبائی ترجمان انوارالحق کاکڑ، ڈی آئی جی ایف سی محمد طاہر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب فرنٹیئر کور کو خفیہ اطلا ع ملی کہ بھارت افغانستان کے راستے بلوچ دہشتگردوں کیلئے اسلحہ سپلائی کر رہا ہے جس پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بڑی مقدار میں خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان بھارت کے خفیہ ایجنسی (را) کے ساتھ ملکر بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے کئی بار افغانستان کو متنبہ کیا کہ بلوچستان میں مداخلت بند کریں ایک بار پھر ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ’’را‘‘ کے کہنے پر مداخلت بند کریں ورنہ اس سے دونوں برادر ممالک کی تعلقات خراب ہو سکتے ہیں جس میں نقصان افغانستان کا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 25عدد مارٹر بم، 46 راکٹس، 10پیکٹ اعلیٰ کوالٹی بارودی مواد، 3500 پسٹل رائونڈز، 5000ایس ایم جی، 47عددایس ایم جی میگزین، 40 پسٹل کلف، 4عدد این ٹی پرسنل مائنز، 5عدد اینٹی ٹینک مائنز، 3عدد آر پی جی سیون، 11عدد گرنیڈ، 28کلوگرام اعلیٰ کوالٹی بارودی مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...