حقوق نسواں قانون پر اپنی سفارشات پنجاب حکومت کے حوالے کردیں: ساجد میر

Apr 16, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ نسواں بل سے قرآن وسنت سے متصادم شقیں نکال دی جائیں گی، نسواں بل میںعورت کے آزادانہ اور حسب منشا کردار کی بات وضاحت طلب ہے، اسلام نے عورت کی آزادی اورخواشات کا احترام ایک دائرے میں رہ کر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کے مذہبی، سماجی، معاشرتی، قانونی، آئینی، سیاسی اور انتظامی کردار کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ اسکے جملہ حقوق کی ضمانت بھی فراہم کی مگربدقسمتی سے ہمارے ہاں عورت کو بازار کی زینت اور اشتہار بنا کر رکھ دیا گیل ہے۔ پنجاب اسمبلی کے منظوکردہ نسواں بل میں مغرب نوازی کی انتہا کردی گئی ہے اسکی بیشتر شقیں قرآن وسنت سے متصاد م ثابت ہو چکی ہیں۔ ہم نے نسواں بل پر پنی سفارشات حکومت کے حوالے کردی ہیں۔

مزیدخبریں