عمران کو بچپن سے وزیراعظم بننے کا شوق ہے: سعد رفیق، ملتان سے لاہور کیلئے نئی ریل کار کا افتتاح

Apr 16, 2016

لاہور/ ملتان (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے چاہتے ہیں کہ افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کیا جائے۔ عمران خان کو بچپن سے ہی وزیراعظم بننے کا شوق ہے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور اعتماد میں لیں گے۔ تحقیقات کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پانامہ لیکس پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو آزاد عدلیہ کے پاس جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینٹ ریلوے سٹیشن پر ملتان لاہور کے درمیان ملتان ایکسپریس کو بحال کرنے کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ریلوے نے ملتان کے لئے بڑی سفری سہولت کا اجراء کیا ہے۔ ایک نئی ٹرین ملتان ایکسپریس چلائی گئی ہے، اسی طرح موسیٰ پاک کو بھی نئے روٹ کے ساتھ چلایا جا رہا ہے، اسکے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے، ابتدائی طور پر ملتان ایکسپریس کو 90 روز کیلئے چلایا جا رہا ہے۔ سعد رفیق نے ملتان سے لاہور کیلئے نئی ریل کار کا افتتاح کیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ ملتان ایکسپریس ملتان کے شہریوں کیلئے تحفہ ہے۔ نئی ریل کار ملتان سے لاہور کا سفر پانچ گھنٹوں میں طے کریگی۔

مزیدخبریں