اسلام آباد (آن لائن)ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 3.62 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ آٹھ ہزار تک کمانے والوں کے لئے افراط زر کی شرح میں اپریل کے دوسرے ہفتے کے دوران 3.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر‘ ماچس‘ کیلا‘ دال چنا‘ دال ماش‘ پیاز‘ چینی‘ ویجیٹیبل گھی‘ مٹن اور چاول ایری 6 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کی نسبت 3.62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آٹھ ہزار تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح 3.04 فیصد آٹھ ہزار سے 12 ہزار تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح 3.64 فیصد‘ 12 ہزار سے 18 ہزار تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح 2.57 فیصد‘ 18 سے 35 ہزار تک کمانے والوں کے لئے 4.04 فیصد اور 35 ہزار سے زائد کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح میں 3.99 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 3.62 فیصد اضافہ
Apr 16, 2016