اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں 33 فیصد خواتین جج لگانے کا بل سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ ججز تعیناتی طریقہ کار میں تبدیلی کرکے چاروں صوبوں سے خواتین کو جج لگایا جائے۔