لندن میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ وزیراعظم کےبچوں کی عمریں18اور19سال تھیں توان کے پاس پیسا کہاں سے آیا۔ پرانا دور ہوتا تو پاناما لیکس کا معاملہ دب چکا ہوتا .آج میڈیا اور سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب لا چکا ہے۔ حکومت کا کام لوگوں سےجواب مانگنا ہوتا ہے،بلیک میل کرنا نہیں۔ پارک لین کے محل کو دیکھ لیں انہوں نےکتناٹیکس دیا. انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کو دیکھ لیں اورڈیوڈکیمرون کو دیکھ لیں وہ کیسے رہتا ہے۔ڈیوڈ کیمرون نے5سال کاٹیکس ریکارڈ عوام کے سامنے رکھ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی ملک ٹیکس کےبغیر کیسے چل سکتا ہے؟ پاکستان میں طاقتور جو چاہے کرے اس کیلیے کوئی قانون نہیں،جس دن طاقتور کو قانون کے نیچےلے آئے اس دن سےملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں اگرکسی پر الزام لگا توجیل میں ڈال دیں گے۔ انصاف کے بغیر کوئی ملک نہیں چل سکتا ہے.تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ انہیں کسی سے نہیں ملنا اورنہ ہی ملاقاتوں کی ضرورت ۔ ملک میں جمہوریت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ باریاں لینے والوں کو عوام سمجھ چکے ہیں. پہلی دفعہ آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن ہوگا.اسٹیٹس کوکی پارٹیوں کوشکست دینگے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چودھری نثارکو فکر ہے ہم ڈی چوک نہ چلے جائیں،ہم نےڈی چوک نہیں جانا۔