مکرمی! ممتاز ماہر تعلیم ‘ محقق‘ ماہر اقبالیات ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی اپریل 2017ءمیں فکر اقبال سے ہم آہنگ بیک وقت 6 کتب بہار اقبال ‘ نویرہ¿ اقبال‘ موضوعات کلام اقبال‘ کائنات اقبال‘ ذخیرہ¿ اقبال اور بیت بازی کلام اقبال‘ زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ ان نصف درجن کتب کو معروف اشاعتی ادارہ بک کارنر جہلم نے شائع کیا ہے۔ (I) بہار اقبال صفحات 336 ‘ قیمت 1000 ‘ (II) نویرہ¿ اقبال صفحات 400 ‘ قیمت (III) 1000 موضوعاتی کلام اقبال ۔ صفحات 420 قیمت (IV)600 کائنات اقبال صفحات 240 قیمت 480 (V) ذخیرہ اقبال صفحات 476 ‘ قیمت 800 (VI) بیت بازی کلام اقبال صفحات 240 ‘ قیمت 380 پر مشتمل ہے۔ ”کائنات اقبال“ میں ڈاکٹر محمد اقبال کے اہم فرمودات‘ واقعات اور اہم مفلوظات شامل ہیں۔ ”موضوعاتی کلام اقبال“ میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے جن اہم موضوعات پر اشعار کہے ان میں سے 207 موضوعات پر متعدد اشعار کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ”ذخیرہ اقبال“ اہم ترین کتاب ہے جس میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے تمام شعری و نثری سرمایہ پر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے سیر حاصل تبصرے شامل ہیں۔ اس مختصر کتاب میں اقبال کے حسن تخیل کو شامل کرنا گویا دریا کوکوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے۔ نظم و نثر اقبال کا خصوصی کتاب کی زینت ہے ”بیت بازی کلام اقبال“ میں حروف تہجی کے اعتبار سے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے اشعار کو یکجا کیاگیاہ ے۔ ”نویرہ¿ اقبال“ میں ڈاکٹر علاوہ محمد اقبال کے فکر و فلسفہ پر ڈاکٹر تبسم کے اہم ترین مضامین کو گلستان فکر بنایا گیا ہے۔ ”بہار اقبال“ میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال پر لکھی گئی 50 اہم کتابوں پرڈاکٹر تبسم کے تبصرے شامل ہیں۔ اسی نوعیت کی ایک کتاب ”خورشید اقبال “ بھی شائع ہو چکی ہے جس میں 365 کتابوں پر ڈاکٹر تبسم کے تجزیاتی تبصرے منظر عام پر آ چکے ہیں۔ ”بہار اقبال“ میں وہ کتب شام لہیں جو خورشید اقبال میں شامل نہ ہو سکی تھیں۔ ان کتابوں کی اشاعت ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی اقبالیات سے دلی وابستگی کا اظہار ہے۔ 2015ءمیں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم 8 کتب شائع کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 2016ءمیں ڈاکٹر تبسم کی مختلف موضوعات پر 16 کتب کا منظر عام پر آنا ایک اہم ریکارڈ ثابت ہوا۔ مرکز سے دور شہر سرگودھا میں تصنیف و تالیف کا یہ کارنامہ قابل ستائش و قابل تقلید ہے۔ (محمد طارق طیب)