واٹرکمیشن نے حیدرآبادمیں پانی کے نمونے چیک کرانے کا حکم دے دیا

Apr 16, 2017

حیدرآباد (نامہ نگار ) سپریم کورٹ کی جانب سے صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی و نکاسی کے متعلق تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد اقبال کلھوڑوکی سربراہی میں ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد میں کیسزکی سماعت کی - اس موقع پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد سہیل راجپوت اور دیگر تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے جنہوں نے ضلع حیدرآباد میں پینے کے پانی کی فراہمی و نکاسی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تفصیلی جوابات دیے- سماعت کے دوران جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس محمد اقبال کلھوڑو نے متعلقہ افسران سے واٹر سپلائی اسکیموں، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے متعلق سوالات کیے اور کہا کہ عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے- اس کے علاوہ پینے کے پانی کے نمونے بھی چیک کرائے جائیں- جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس محمد اقبال کلھوڑو نے تمام متعلقہ افسران سے واٹر سپلائی اور آر او پلانٹس کے متعلق تفصیلات معلوم کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ ضلع کے تمام شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے میں 2سے ڈھائی ماہ لگ سکتے ہیں جبکہ شہر کے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے سائیٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا جائے گاجبکہ راجپوتانہ ہسپتال کے علاوہ حیدرآباد کے ہسپتالوںکے کچرے کو انسینیریٹر کے ذریعے تلف کیا جارہا ہے -انہوں نے بتایا کہ راجپوتانہ ہسپتال کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے عارضی طور پر اسے کراچی بھیجا جائیگاجبکہ ہسپتال میں انسینیریٹر نصب کرنے کے لیے پی سی ون تیار کی جارہی ہے -بعد اذاں جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جناب جسٹس محمد اقبال کلھوڑو نے متعلقہ افسران کے ہمراہ نیو فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا اور وہاں زیر تعمیر کیمیکل اینڈ مائیکرو بائیو لوجیکل لیبارٹری کا معائنہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زیر تعمیر لیبارٹری کے لیے آٹھ سے دس افراد پر مشتمل ٹیم کو ضروری تربیت دی جائے گی جو کہ آئندہ پانی کے معائنے کے متعلق مائیکرو بائیولوجیکل ٹیسٹنگ کام کی نگرانی کرینگے - اس موقع پر کمیشن کے سربراہ نے ایس ایس پی حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ نیو فلٹر پلانٹ کی حفاظت کے لیے چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کریں- بعد ازاں کمیشن کے سربراہ نے دریا ان پمپنگ اسٹیشن پر 915 ملین روپے کی لاگت سے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے متعلق بریفنگ لی جبکہ پھلیلی کینال اورٹنڈو محمد خان روڈ پر دیھہ سیری میں گاجا موری اور اکرم واہ پر تجاوزات کے خاتمے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
واٹر کمیشن

مزیدخبریں