لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں دینی جماعتوں کے اجلاس میں بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو بلا تاخیر پھانسی دینے اور محافظ پاکستان حافظ محمد سعید کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں 20دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما¶ں علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا امیر حمزہ، علامہ زبیر احمد ظہیر، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا پیر سلمان منیر، حافظ حسین احمد، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، علامہ ایاز ظہیر ہاشمی،مولانا جمشید احمد نورانی،علامہ وقار نقوی، مفتی عاشق حسین،شیخ محمد نعیم بادشاہ،مولانا یوسف احرار،مولانا حنیف حقانی،علی عمران شاہین،ڈاکٹر شاہد نصیر،مولانا عزیز الرحمن،عبد الرشید قریشی، میاں اشرف عاصمی پر مشتمل حافظ محمد سعید رہائی کمیٹی قائم کردی گئی۔
کلبھوشن کو پھانسی، حافظ سعید کو رہا کیا جائے: دینی جماعتیں
Apr 16, 2017