کولمبو (نوائے وقت رپورٹ+آن لائن) سری لنکا میں کچرے کا ’’پہاڑ‘‘ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ کچرے کا ٹیلہ گرنے سے 600 کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی آپریشن جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ دارالحکومت کولمبو میں گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔
سری لنکا میں کچرے کا ’’پہاڑ‘‘ گرنے سے ہلاکتیں 16، 600 گھروں کو نقصان
Apr 16, 2017