ملتان (آئی این پی) شاہ محمود قریشی کے بعد انکے صاحبزادے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل نکلے، مخدوم زین قریشی نے موٹر سائیکل پر اپنے والد کے حلقہ این اے 148کا دورہ کیا اور عوام کے مسائل دریافت کئے جبکہ حلقہ میں مریضوں کی عیادت بھی کی۔ زین قریشی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ زین قریشی کو موٹر سائیکل پر حلقہ کا دورہ کرتے دیکھ کر حلقہ کی عوام حیران رہ گئے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مخدوم زین قریشی آئندہ انتخابات میں این اے 148 سے رکن قومی اسمبلی کے امیدوار بھی ہیں۔
شاہ محمود کے بیٹے زین بھی والد کے نقش قدم پر موٹر سائیکل پرحلقے کا دورہ کیا
Apr 16, 2017