بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انٹی پولیو قطرے پلانا ضروری ہیں: گورنر سندھ

کراچی (آن لائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو بھرپور صحت کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل امیو نائزیشن ڈے کی افتتاحی تقریب سے گورنر ہائوس میں خطاب کے دوران کیا،روٹری کلب کے عزیز میمن، ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے سربراہ فیاض جتوئی ، ڈاکٹر احمد علی شیخ ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، سلیم رائو، عرفان قریشی اور دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن