اسلام آباد (آئی این پی) روات پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا 2رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آئس ہیروئن کے ساتھ استعمال ہونے والی 400 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو منشیات فراہم کرتے تھے۔ آئس کے ساتھ استعمال ہونے والی ایک گولی کی قیمت 3500 روپے ہے۔