ہلمند میں بم دھماکے سے گاڑی تباہ‘ 14 شہری جاں بحق

Apr 16, 2017

کابل + برلن (اے ایف پی +اے پی پی) ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم سے گاڑی ٹکرا گئی۔ 14 شہری مارے گئے جبکہ پولیس چیف نے الزام طالبان پر لگایا ہے۔ جرمنی میں روایتی ایسٹر امن مارچوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شرکاء نے دنیا بھر میں فوجی مداخلت اور جنگوں میں جرمنی کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ فرینکفرٹ کے قریب برْوخ کوئبل نامی شہر میں جمع تقریباً ساڑھے تین سو افراد نے امریکہ کی طرف سے افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں سب سے بڑا غیر جوہری بم گرانے پر بھی احتجاج کیا۔ مظاہرین کے مطابق اس بم کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ اب سفارتی ذرائع کی بجائے جنگی ذرائع پر زیادہ اعتماد کیا جانے لگا ہے۔ ایسٹر امن مارچ جرمن دارالحکومت برلن کے ساتھ ساتھ فرینکفرٹ، ہیمبرگ، میونخ اور اشٹٹ گارٹ میں بھی منعقد کئے گئے۔

مزیدخبریں