اسلام آباد (نواز رضا سے) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیوز لیکس پر تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارکو ہفتہ کی شب موصول ہو گئی۔ جسے وہ وزیراعظم نواز شریف کو کل پیش کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق جن مختلف شخصیات کے نام لئے جا رہے تھے انہیں بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم وزارت داخلہ کے ذرائع نے اس بارے میں کوئی بات کرنے سے معذوری کا اظہار کیا۔