بے نظیر ائرپورٹ، مسافر خواتین کا ایف آئی اے اہلکار سے جھگڑا، ایک زخمی، وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ناروے نژاد خواتین مسافروں کا ایف آئی اے کی ویمن اہلکاروں سے جھگڑا ہوگیا جس سے ایک خاتون مسافر زخمی ہوگئی جسے گردن میں زخم آنے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاتون مسافر حسینہ بیگم، فاطمہ عمر اور فوزیہ عمر پرواز پی کے 771 سے کوپن ہیگن جا رہے تھیں کہ ان میں سے ایک خاتون واش روم گئی جہاں ٹشو پیپر نہ تھا اس نے آکر ایف آئی اے کی خواتین اہلکاروں سے واش روم میں ٹشو پیپر نہ ہونے کی شکایت کی، اس دوران دونوں اطراف کی خواتین ایک دوسری سے الجھ پڑیں اور خواتین میں اس جھگڑے پر اے ایس ایف کے اہلکار بھی پہنچ گئے تاکہ بیچ بچائو کرایا جا سکے۔ فوزیہ عمر نامی مسافر خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اے ایس ایف نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ خواتین مسافروں نے شکایت کی کہ انہیں ایف آئی اے کی اہلکاروں نے دھمکی دی کہ وہ انہیں پرواز میں سوار ہوکر کوپن ہیگن نہیں جانے دیں گی جس سے معاملہ بڑھ گیا۔ بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی معاملے کا نوٹس لے کر ڈائریکٹر امیگریشن کو طلب کرلیا‘ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی واقعہ کا جائزہ لیا گیا تاکہ اس معاملے کی مناسب چھان بین ہوسکے تاہم اس معاملے میں ایف آئی اے کی خواتین اہلکاروں کی جانب سے پہل کرنے کے کوئی شواہد نہ مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...